بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

اسلام آباد  وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ تاپی گیس منصوبے پر 25دسمبر سے قبل ہی کام شروع کر دیا جائے گاجس پر `10بلین ڈالر کی لاگت آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ یکم ستمبر سے گیس کی قیمتوں میں 5سے6فیصد اضافہ کیا جائے گا تاہم اس کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے ماہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے تاہم اس اضافے سے گھریلو صارفین متاثر نہیں ہونگے اور اس کا اطلاق صنعتوں ،فرٹیلائزر کمپنیوں اور دیگر تجارتی صارفین پر ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت اور افغانستان کو ترکمانستان سے گیس فراہمی کے بڑے منصوبے تاپی پر موجودہ سال کے آخر میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا تا پی گیس پائپ لائن منصوبہ سے پاکستان کو 1325ملین کیوبک گیس ملے گی جس سے ملک میں گیس کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے قطر سے ایک وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس میں ایل این جی کے حوالے سے معاملات طے کر لئے جا ئیں گے انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی دونوں ممالک کے مابین مذاکرات جاری ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاک ایران گیس منصوبہ تاپی گیس منصوبہ اور قطر ایل این جی کی قیمتیں یکساں ہونگی انہوں نے کہا کہ تاپی گیس منصوبے کے تحت افغانستان سے پاکستان کو گیس فراہمی کے سلسلے میں افغانستان کے اندر گیس رائلٹی پاکستان ادا کرے گا جبکہ بھارت کو گیس پاکستان کے راستے جائے گی اور پاکستان بھارت سے گیس رائلٹی وصول کرے گاانہوں نے کہاکہ تاپی گیس منصوبہ جو گذشتہ 15 سال سے لٹکا ہوا تھاموجودہ دور میں شروع ہو رہا ہے جو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے
 
Top