بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ


نواب شاہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا پیپلزمیڈیکل کالج واسپتال نواب شاہ پرچھاپا 30کروڑ روپے کے فنڈز کی خردبرد اور بدعنوانی کی شکایات پر ریکارڈقبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن شہیدبینظیرآباد زون کے ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ڈی منگی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ آج مورخہ 21اگست کو انٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفسر ملک مشتاق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اکبربروہی کی قیادت میں ہسپتال پر چھاپا مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ پی ایم سی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کے خلاف 30کروڑ روپے کی کرپشن کی شکایات ملی ہیں اور تفصیل کی مطابق ہسپتال کے وارڈوں کی تعمیر اور مرمت پر 22کروڑ روپے ،او پی ڈی کے پرانے میٹریل کی فروخت میں 2کروڑ روپے، زکوۃ فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے، سرکاری گاڑی نمبر جی ایس 2183کی مرمت پر 9لاکھ روپے اور ہاسٹل کی مرمت کے لئے 2کروڑ روپے کی رقم خرچ ظاہر کی گئی ہے بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لئے رکارڈ قبضے میں لیا گیا ۔
 
Top