بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

نیویارک مغرب کی اسلام دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ایک جنونی امریکی تو تمام حدیں ہی پھلانگ گیا اور مبینہ طور پر ایک ایسی ایکس رے گن کی تیاری کے منصوبے بناتا رہا کہ جس کی مدد سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ خواب پورا کر سکے ۔
یہ بھیانک انکشافات امریکا کی ایک فیڈرل عدالت میں 49 سالہ گلینڈن کرافورڈ کے مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ جریدے ’’میل آن لائن‘‘ کے مطابق خفیہ ایجنٹ کرس ویسٹ اور ایجنٹ جیف کا کہنا ہے کہ گلینڈن ایک ایسی گن بنانا چاہتا تھا کہ جس کے ذریعے مہلک شعاعیں فائر کی جاسکیں جو متاثرہ شخص کے عصبی نظام کو زہر آلود کرکے اسکی زندگی کا خاتمہ کرسکیں۔ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گلینڈن مشہور کمپنی جنرل الیکٹرک میں انڈسٹریل مکینک تھا اور یہ بعید از قیاس نہیں کہ وہ واقعی اس قسم کا ہتھیار تیار کرسکتا تھا۔
ایجنٹ ویسٹ نے ناراض فوجی افسر بن کر گلینڈن سے رابطہ کیا اور اسے یہ تاثر دیا کہ وہ امریکی حکومت سے خوش نہیں اور کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتا ہے۔ گلینڈن نے مبینہ طور پر خفیہ اہلکار کو اپنے تعاون کی پیشکش کی اور مذکورہ ہتھیار کے بارے میں تکنیکی امور پر بھی بات چیت کرتا رہا۔ اس کی خفیہ ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ اس نے ایک اسرائیلی مذہبی ادارے کی منتظم کیتھرین لازسے رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ اسرائیل کے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اسرائیل کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ گلینڈن کو 2012ء میں گرفتار کیا گیا اور اس پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
 
Top