بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

لاہور   حافظ سعید کی درخواست پر ہائیکورٹ نے بھارتی فلم فینٹم پر پابندی لگادی جس کے بعد نجی ٹی وی چینلز کی جعلی ہیڈلائنز کیساتھ ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پرہلچل مچادی جس کے مطابق بھارتی فلم کی ٹیم نے حافظ سعید کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کردیئے اور پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے مودی سرکاری کو شدید تنقید کانشانہ بنایاجبکہ کترینہ کیف سے متعلق دعویٰ کیاگیاکہ وہ بھی بھارتی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر مسلمان ہوناچاہتی ہیں لیکن دراصل یہ ویڈیو جعلی ہے اور مذکورہ ٹی وی چینل کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور اس چینل کا فریم استعمال کرتے ہوئے خود ہی باقی آڈیو،ویڈیو بنائی گئی ۔ویڈیو میں بتایاگیاہے کہ کبیر خان کا کہناہے کہ بھارت میں رہنے کیلئے اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنا ضروری ہے ، اسی لیے راکے کہنے پر ویڈیو بنائی ، پاکستان سے شرمندہ ہیں لیکن اصل دہشتگرد مودی ہے ۔ انٹرنیٹ پر اس جعلی ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیاجارہاہے جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ اس میں بہت سے پاکستانیوں کے دل کی بات کہی گئی ۔

Channel by dailypakistan
 
Top