نئی دہلی بھارتی وزیر داخلہ سشما سوراج نے بڑی قلابازی لگاتے ہوئے کہاہے کہ اوفا میں نواز اور مودی کی ملاقات میں جامع مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی بلکہ صرف دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت طے ہو ئی تھی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی بات چیت کو جامع مذاکرات نہیں کہا جاسکتا ،پاکستان اور بھارت کے درمیان 1998میں 8نکات پر جامع مذاکرات ہو ئے لیکن اوفا میں نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جامع مذاکرات کی بات چیت سرے سے ہی نہیں ہوئی ،بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تینوں مذاکرات کے دور کو پاکستان نے ہی سبوتاژ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے سے پہلے ہی ممبئی حملے ہو گئے اور اس وقت بھی مذاکرات کے عمل کو پاکستان نے ہی سبوثاژ کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ 2010میں جامع مذاکرات کا نام تبدیل کر کے ریزیوم مذاکرات رکھ دیا گیا ۔