بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ


انٹر نیٹ پر تیز ترین رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ


یہ ٹیسٹ مرکزی لندن میں ٹی بی ٹاور اور اپسوچ کے درمیان 410 کلو میٹر لنک پر کیا گیا



لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک) انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ کے سوران براڈ بینڈ پر تیز ترین رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا گیا جس سے موجودہ انفراسٹرکچر کے زریعے ڈیٹا کو مزید موثر انداز میں منتقل کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔الکاٹیل لیوسنٹ اور بیٹی نے کہا کہ ان کے مشترکہ ٹیسٹ کے دوران ڈیڑھ ٹیرابائٹس کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا گیا ہے جو کہ 44 ان کمپر یسڈ ڈیفینیشن فلموں کو ایک سیکنڈ میں منتقل کرنے کے لئے کافی ہے۔یہ تیس/ت مرکزی لندن میں بی ٹی ٹاور اور اپسوچ کے درمیان 410 کلو میٹر پر کیا گیا ہے۔تا ہم صارفین تک ان کے ثمرات پہنچنے میں ابھی چند سال لگیں گے۔

الکا ٹیل لیو سنٹ نے بی بی سی کو بتایا گیا کہ زیادہ بینڈوڈتھ کی مانگ میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور آئی ایس پیز پر ڈیٹا منتقل کرنے کے تیز ترین طریقے ڈھونڈنے کے لئے دبا بڑھتا جا رہا ہے، خاص بڑے ڈیٹا کی آن لائن خدمات کی شہرت میں اضافے کی وجہ سے ، مثال کے طور پر فلم دکھانے والی ویب سائٹ نیٹ فلکس پر۔انٹرنیٹ ڈیٹا منتقل کرنے کی تیز ترین رفتار کا مظاہرہ موجود فائبر کیبل پر کیا گیا جو برطانیہ اور باقی ترقی یافتہ دنیا میں پہلے سے منصب ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ تیزی سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے انفرا سٹرکچر کا مہنگا اپ ڈیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔الکاٹیل لیو سنٹ مین آپٹیکل مارکیٹنگ کے رہنما کیون ڈرری اس ٹیسٹ کو کسی مصروف موٹر وے پر لینز کے درمیان خالی جگہوں کو کم کرنے کے متراوف قرار دیا جس کی بدولت ایک ایک علاقے میں ٹریفک کے مزید کئی لینز کھل جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لچک کا مطلب یہ ہے کہ بعض لینز ضروت کے مطابق ڈھل جات ہیں، مثال کے طور پر صبح کے رش کے دوران بعض موٹر ویز پر یک اضافی لین کھل جاتا ہے۔انٹرنیٹ کی زبان میں اس کا مطلب کچھ اس طرح ہو گا کہ مثال کے طور پر ویڈیو کی سٹریمنگ کو ایک بڑا اور کھلا لین مل جاےئ گا جبکہ عام ویب سائٹوں تک رسائی کے لیے فائبر کے چھوٹے سے حصے کی ضرورت ہو گی۔براڈ بینڈ کی تجزیہ کرنے والی فرم پوائنٹ ٹاپک کے چیف ایگزیکٹو او لیور جانسن نے کہا کہ الکا ٹیل لیو سنٹ اپنے کام کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
 
Top