بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

وائی فائی سے موبائل فون چارج کریں



موبائل فون انسان کی ضرورت بن چکی ہے بلکہ یہاں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ انسان نے موبائل فون کو اپنی کمزوری بنا لیا ہے۔ہر ایک شخص کو فکر رہتی ہے کہ کہیں اس کے موبائل کی بیٹری ہی نہ ختم ہو جائے اسی لئے وہ بار بار اپنے پوبائل فون کو چارج کرتا رہتا ہے، خاص کر اآج کل کے جدید سمارٹ فون جو کہ کمال کے فیوچرز تو رکھتے ہیں لیکن موبائل فون کی بیٹری کی بھی تباہی کرتے ہیں اور با مشکل بڑے سمارٹ فان کی بیٹری صرف ایک دن ہی پورا کرتی ہے۔

بعض لوگ تو اتنے تنگ ہو جاتے ہیں کہ وہ سوچتے ہیں کہ کاش موبائل فون بیٹری کے بغیر ہی کام کرتےیا پھر موبائل فون خود ہی چارج ہو جاتے۔امریکہ کی ایک ریاست میں واقع واشنگٹن یو نییورسٹی  کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے موبائ فون کی بیٹری کو وائی فائی سے چارج کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔سائنس دانوں کی اس ٹیم نے  وائی فائی سگنلز  کی مد د سے پانچ میٹر دور رکھے گئے  ٖیجیٹل کیمرے کی بیٹری کو  چارج کیا۔ سائنس داونوں کی اس کامیابی سے انٹرنیٹ آف تھنگز کے تصور کو حقیقی روپ ملنےمیں کافی مدد ملے گی۔

انٹر نیٹ اآف تھنگز کا تصور کہتا ہے کہ ہرچیز میں ڈیجیٹل چپ نصب ہو اور یہ چپ اس شئے کے متعلق تمام ڈیٹاایک پلیٹ فارم پر نشر کر ے۔سائنس دانوں نے انٹر نیٹ اآف تھنگز کے تصور کوحقیقی روپ دینے کے لئے واشنگٹن یونیورسٹی میں وائی فائی سگنلز سے ڈیجیٹل کیمرے کی بیٹری چارج کروا نے کا عملی مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنی  اس ریسرچ کو PoWi-Fi(Power of Wi Fi) کا نام دیا ہے۔وائی فائی سگنلز توانائی کی ایک شکل ہوتے ہیں جنہیں ایک اینٹینا کیچ کر سکتا ہے

 
Top