بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

صو بائی حکومتوں کے بعد وفاقی حکومت نے بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کر دیا


صوبوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے بھی انٹرنیٹ صارفین پر ٹیکس لگانے کئ لئے کمر کس لی ، اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال انٹنیٹ کے استعمال پر 14 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔اس ٹیکس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ کے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال پر مجموعی طور پر 35 فیصد ٹیکس ادا
کرنا پڑے گا۔
زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال پر 14 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ ٹیکس ٹیلی فون ، انٹر نیٹ اور پری پیڈ انٹرنیٹ کارڈز پر لگایا گیا ہے، یہاں یہ بات بھی سن لیں کہ یہ 14 فیصد ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ ایبل ہو گا اور ٹیکس پیڈ صارفین انٹرنیٹ کے استعمال پر دیا گیا ٹیکس ایڈجیسٹ کرا سکیں گے جبکہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے صارفین کو اس ٹیکس کا بوجھ خود اٹھانا پڑے گا۔
خیبر پختونخواہ میں پہلے سے ہی19.5 اور سندھ میں 18فیصد ٹیکس عائد ہی اور اب اس نیے ٹیکس کے بعد کے میں مجموعی ٹیکس 33.5 فیصد ور سندھ میں 32 فیصدہو جائے گا۔
 
Top