بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

سوئٹزر لینڈ میں ڈرون سے ڈاک کی ترسیل کا کام لیا جائے گا
سوئٹزر لینڈ کے محکمہ ڈاک سوئس ورلڈ کارگو اور ایک ڈرون مینو فیکچرینگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہم ڈاک کی ترسیل کو مزید کارآمد اور آسان بنا نے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے ، اسی ضمن میں انہون نے آزمائشی سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ڈاک کی ترسیل کے لئے خاص طور پر ڈرون کا ایک ڈیزائن تیار کیا گیا ہے ۔
یہ ڈرون نہایت سادہ ساخت کا بنایا گیا ہے اور یہ ایک کلو تک کا وزن باآسانی اٹھا سکتا ہے اور یہ ہلکی نویت کا ڈرون اپنی ایک پرواز میں 20 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے ۔محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ڈرون سے ہنگامی بنیا دوں پر متاثرہ علاقوں تک مخصوص سامان پہنچانے کا کام بھی لیا جا سکے گا۔

 
Top