بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ


راولپنڈی  ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ مشرف اور اس کے ساتھیوں نے بھی تکلیف پہنچائی تھی لیکن اپنی بلی کے 
مرنے پر اُنہیں بہت روناآیاتھا ،زندگی میں اب تک کی سب سے بڑی کمزوری بیگم ہے ، اولادنہیں لیکن اولاد کو بھی برابری کی نظرسے دیکھتاہوں ، کبھی فرق نہیں کیا اور نہ ہی والدین کو کرناچاہیے ۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کاکہناتھاکہ اس عمر میں بھی بلی مرگئی توبہت رونا آیا،بلی سے بہت محبت کرتاہوں ، ایک بلی مرگئی تھی ، اس کا ایک کالابچہ تھاجو کہیں باہر گھومنے جاتے ہوئے مرگیا یا کہیںکھوگیا، بلی بہت چلائی اور گھومتی پھری، جب بھی اسے دیکھتاتوآنکھوں میں آنسو آجاتے تھے ۔اُنہوں نے بتایاکہ ابھی بھی نواسی اگر باہر جائے اور کوئی بلی کا بچہ مل جائے تواسے اٹھاکرگھر لے آتی ہے اور نانی کو دکھاتی کہ سڑک پر تھا، گاری کے نیچے آکر مرجاتااور یہ بھی ایک طرح کی منظوری ہوتی ہے جس کے بعد وہ بچہ ہمارے گھر کا حصہ بن جاتاہے ۔ 
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ زندگی میں اتارچڑھاﺅآتے رہتے ہیں ، مشرف اور ان کے ساتھیوں نے تکلیف پہنچائی اور سوچتاتھاکہ میں نے کیادیا اورانہوں نے کیا کیا۔
ڈاکٹر قدیر نے بتایاکہ اُن کی سب سے بڑی کمزوری اولادنہیں بلکہ بیگم ہے ،دکھی یا تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، شروع سے ہی بیگم سے محبت تھی اور پھراس میں کمی نہیں آئی ، بڑی بیٹی زیادہ اٹیچ ہے ۔ قدرت کانظام ہے کہ بعض اوقات کوئی بچہ آپ سے زیادہ پیار کرتاہے لیکن والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کواحساس نہ ہونے دیں ، سب کو برابری کادرجہ دیں، ہم میاں بیوی کبھی بھی فرق نہیں کرتے ، ایک بسکٹ ہو تو دونوں کو آدھا آدھاکردیا۔
 
Top