بسم الله الرحمن الرحيم! خوش آمدید ہم تمام وزیٹرز کہ خوش آمدید کہتے ہیں آپ ہماری وہب سائٹ کی مدد سے ٹیکنالوجی کی تمام خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ہر کمپیوٹر کی تعلیم بھی بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ آپ خود بھی ہماری ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی ہماری ویب سائٹ کا بتائیں شکریہ

انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کو بیوقوف بنانے کا نیا کھلونا سامنے آگیا
ویسے تو یہ دنیا فراڈیوں سے بھری ہوئی ہے جو کہ آئیے روز لوگوں کو بیوقوف بنانے میں لگے رہتے ہیں لیکن اس کام میں پاکستانی کچھ زیادہ ہی مشہور ہیں اپنی حرکتوں کی وجہ سے، بعض پاکستانیوں نے تو فراڈ کے کچھ ایسے طریقے نکالے ہیں کہ دیکھنے والا داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ابھی ابھی یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر بیوقوف بنانے کے لئے ایک نیا کھلونا تیار کیا گیا ہے جس سے کافی لوگوں کو بے وقوف بنایا جا چکا ہے۔

اس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ ایک ویب سائٹ پر "لکی ویل گھما کر انعام کا لالچ" دیا جاتا ہے۔جب کئی بھی شخص اس لکی ویل پر دی گئ قیمتی انعامات کی دلکش تصاویر دیکھتا ہے تووہ انعام کی لالچ میں اندھا ہو جاتا ہے۔ اس طرح کوئی بھی شخص لالچ میں آ کر وہ قیمتی انعام جیتنے کے لئے بنا سوچے سمجھے اس لکی ویل کو گھمانے کے لئے تیار ہو جاتاہے۔لکی ویل گھمانے کے بعد یہ ویب سائٹ صارف کو اپنا موبائل اپڈیٹ کرنا کا کہتی ہے جس کے ساتھ ہی ایک خطرناک وائرس بھی صارف کے موبائل فون پر بھیج دیا جاتا ہے ۔

اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے وہ اس صارف کو ہی پتا ہوتا ہے جو کہ انعام کے لالچ میں اپنا قیمتی موبائل خراب کروا بیٹھتا ہے۔ بھائی! لوگ انعام کے لالچ میں کیسے پاگل نہ ہوں،اس لکی ویل کے چار خانوں میں IPHONE 6 , GALAXY S6 , IWATCH ,IPAD کسی بھی شخص کو پاگل بنانے کے لئے کافی ہیں کیونکہ ان تمام چیزوں کی 50,000سے اوپر ہے۔اسی لئے ہم آپ کو ہوشیا ر کر رہے ہیں کہ یہ لکی ویل گھمانے سےآپ ناصرف اپنا قیمتی وقت ضائع کریں گے بلکہ کچھ خطرناک قسم کے وائرسز کو بھی اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں آنے کی دعوت دیں گے جو کہ کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔ 

سب سے خیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس لکی ویل کے پیج پر جھوٹے کمنٹس بھی ڈالے گے ہیں جس میں مختلف لوگ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم نے اس لکی ویل سے فلاں فلاں انعام حاصل کئے ہیں۔ایک صاحب تو خوشی میں اتنے پاگل ہو گئے کہ کہنے لگے کہ میں نے اس لکی ویل سے میک بک جیتا ہے، لیکن جب آپ اس لکی ویل پر دی گئی انعامی تصاویر پر نظر دوڑائیں تو آپ کو کہیں بھی وہ میک بک نظر نہیں آئے گی۔ 

سوچنے کی بات یہ ہے کہ کوئی کمپنی کیوں کر صرف ایک ایک ویل گھمانے پر لوگوں کو قیمتی انعمات دے گی جنمیں ہر انعام کی مالیت پچاس ہزار سے زیادہ ہے۔حقیقت کچھ اس طرح سے ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کو انعامی پہیہ گھمانے کا کہتی ہے اور پھر اپنے اس انعامی پیج کو فیس بک پر شیئر کرنےاور وٹس ایپ پر موجود دس دوستوں کو اس کے متعلق بتانے کا کہتی ہےجس پر مزید لوگ ان کی ویب سائٹ پر آتے ہیں اور ان کی کمائی کا زریعہ بنتے چلے جاتے ہیں اور آپ اپنے انعام کا انتظار ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو مجھ جاچیز کی یہ کاوش پسند آئی ہو گی۔

اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو ------ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں
 
Top